25 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان نے غرب اردن کے کنارے میں مزید یہودی بستیاں تعمیر کرنے پر مبنی صہیونی ریاست کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا درجہ بڑھنے کے حوالے سے کل شام کراچی میں منعقدہ جشن کی تقریب میں خطاب کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پرتاکید کی کہ صہیونی حکومت کےاس اقدام سے علاقے کا امن واستحکام شدید متاثر ہوگا۔انہوں نے صہیونی حکام کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے سے گریز کررہی ہے لیکن وہ حقائق کو زیادہ دیر تک انکار نہیں کرسکتی ۔ صدر پاکستان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صہیونی حکومت کے بہت سے حامی ممالک نے بھی اسکے فیصلے کی مخالفت کی ہے کہا کہ  پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رہے گی ۔

.......

/169